بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج مغربی بنگال کے، گنگاکے علاقوں اور جنوبی اوڈیشہ میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اندازہ ہے کہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، شمال مشرقی آسام، ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ میں اگلے دو دن تک، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری ہوگی۔
شمال مغربی، وسطی اور مغربی بھارت میں اگلے تین دن کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں، دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔x