September 10, 2024 3:01 PM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج مشرقی مدھیہ پردیش میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج مشرقی مدھیہ پردیش میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، اوڈیشہ اور مشرقی اترپردیش میں آج شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اِس دوران موسمیات کے محکمے نے جھارکھنڈ، مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے علاقے، ہمالیائی مغربی بنگال، بہار اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے چار روز کے دوران شدید بارش  کی پیشگوئی کی ہے۔

مغربی اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، کونکن، گوا اور گجرات میں بھی کَل موسم کے اسی طرح کے حالات رہیں گے۔ موسمیات کی ایجنسی نے آج جنوبی بھارت میں کیرالہ، ماہے، جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، ساحلی آندھرا پردیش، یانم، اور ساحلی کرناٹک میں بھی اسی طرح کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں