ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 16, 2024 9:53 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج شمال مغرب وسطی اور مشرقی بھارت میں شدید گرمی کی لہر کیلئے اورینج اور ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج شمال مغربی وسطی اور مشرقی بھارت کیلئے اورینج اور ریڈ الرٹ وارننگ جاری کیاہے۔IMD نے کہا کہ اگلے دو دن تک اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، بہار اور جھارکھنڈ کے حصوں میں شدید سے شدید ترگرمی کی صورتحال کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اس مہینے کی 18 تاریخ تک ہماچل پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ میں یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ البتہ ملک کے بقیہ حصوں کے زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت میں کوئی اہم تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

اس دوران IMD نے اگلے چھ دن کے دوران شمال مشرقی بھارت اور مغربی بنگال میں شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس نے اگلے چار دن کے دوران گوا،مہاراشٹر میں آندھی، طوفان،گرج چمک اور فی گھنٹہ 40 کلومیٹر کی رفتار سے غبار آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے جبکہ جنوبی بھارت، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور انڈمان ونکوبار میں بھی اگلے پانچ دن تک یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں