August 29, 2024 10:16 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات  نے آج راجستھان، مہاراشٹر، کونکن اور گوا میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات  نے آج راجستھان، مہاراشٹر، کونکن اور گوا میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ آج شمالی اور وسطی خلیجِ بنگال سے متصل علاقے میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بننے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران یہ جنوبی اوڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے ساحل کی طرف شمال مغرب میں آگے بڑھ جائے گا۔

IMD نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کَل تک شمال مشرقی اور مشرقی وسطی بحیرہئ عرب سے متصل گجرات اور شمالی مہاراشٹر کے ساحل پر مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

دلّی اور آس پاس کے بہت سے علاقوں میں رات بھر اوسط سے شدید بارش ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی بھرنے سے ٹریفک کی آمدروفت متاثر ہو رہی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں