July 22, 2024 10:08 AM

printer

بھارت کے محکمہ موسمیات  نے آج اتراکھنڈ کے زیادہ تر حصوں، ہماچل پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات میں کَل تک بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج اتراکھنڈ کے زیادہ تر حصوں، ہماچل پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات میں کَل تک بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ، مغربی اترپردیش، ودربھ میں آج بہت شدید بارش ہوگی اور آج اور کَل مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی شدید بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس دوران کیرالہ، ماہے، گنگوتری، مغربی بنگال میں آج شدید بارش کے حالات   رہیں گے اور پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی راجستھان، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں کل تک بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن کے دوران جھارکھنڈ، اوڈیشہ، مشرقی راجستھان، آسام، میگھالیہ اور ساحلی کرناٹک میں اسی طرح کے حالات کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور اترپدیش میں اگلے چار دن کے دوران ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں