بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، مظفر آباد، اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ روز کے دوران ملک کے مشرق، شمال مشرق اور شمال مغربی خطوں میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 16 اگست تک اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ منگل تک تمل ناڈو، کیرالہ اور Mahe میں بھی شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اسی دوران قومی راجدھانی دلّی میں آج صبح ہلکی سے معتدل بارش ہوئی، جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا اور دلّی والوں کو گرمی اور اُمَس سے بھی کافی راحت ملی ہے۔x
Site Admin | August 11, 2024 2:55 PM