August 26, 2024 10:21 AM

printer

بھارت کے محکمۂ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور گوا میں موسلا دھار بارش کی پیشیگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور گوا میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ شمال مغربی مدھیہ پردیش اور مشرقی راجستھان میں ہوا کا کم دباؤ، گہرے دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ مغربی، جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا، جس سے جنوبی راجستھان اور گجرات متاثر ہوں گے اور یہ سوراشٹر اور کَچھ تک پہنچے گا۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مغربی مدھیہ پردیش میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اگلے تین روز کے دوران مشرق اور جنوبی راجستھان کے علاوہ گجرات، سوراشٹر اور کَچھ میں بھی اِسی طرح کے حالات کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اگلے دو روز کے دوران کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، اوڈیشہ، گنگائی، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ میں بھی شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 30 اگست تک بحیرہئ ارب اور خلیج بنگال خصوصاً گجرات اور مہاراشٹر کے ساحلوں میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں