بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں آج گرج چمک اور بجلی کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق انڈومان اور نکوبار جزائر میں کَل شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
IMD نے کہا ہے کہ دلی اور قومی راجدھانی خطے میں اگلے دو سے تین روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں دھواں اور دھند کی ہلکی پرت چھائے رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے آج شمالی اور مشرقی اترپردیش میں صبح کے اوقات میں دور دراز کے علاقوں میں اوسط سے گھنے کہرے کی صورتحال رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔