ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 23, 2025 10:11 AM | IMD weather

printer

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور بہار کے    دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے، اولے پڑنے اور بجلی گرنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور بہار کے    دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے، اولے پڑنے اور بجلی گرنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں دن بھر اسی طرح کے موسمی حالات رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج سکم کے دور دراز کے حصوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دن کے دوران کم سے کم درجہئ حرارت میں بتدریخ ایک سے دو ڈگری سیلسیس کی کمی ہو سکتی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق ملک کے باقی حصوں میں چار سے پانچ دن کے دوران کم سے کم درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں