بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج اُڈیشہ کے دور دراز کے علاقوں میں گرم لہر اور شدید گرم لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق امکان ہے کہ آج وِدربھ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور شمالی تلنگانہ کے علاوہ گنگوتری مغربی بنگال، سوراشٹر اور کَچھ میں آئندہ دو دن کے دوران گرم لہر اور لُو چلنے کا امکان ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر سوما سین رائے نے بتایا کہ آج تک کے لیے اُڈیشہ میں شدید گرم لہر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں آئندہ دو دن کے لیے Yellow الرٹ جاری کیا گیا۔
محکمہئ موسمیات نے ساحلی آندھرا پردیش، یانَم، کیرالہ اور ماہے کے دوردراز علاقوں میں آج گرمی اور حبس کے حالات کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
IMD نے آج اتراکھنڈ میں اور اروناچل پردیش میں آئندہ دو دن کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو دن کے دوران آسام میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔×