بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور راجستھان کے دوردراز کے مقامات پر گھنا کہرا چھائے رہنے کے امکان کی پیشگوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم میں کل تک اور آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اس مہینے کی 21 تاریخ تک اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ مدھیہ پردیش کے دوردراز کے مقامات پر آج سخت سردی رہے گی۔
موسمیات کے محکمے نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل اور ماہے میں دور دور تک شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
کیرالہ اور ماہے میں تیز ہواؤں کے جھکّڑ کے ساتھ دور دور تک گرج چمک ہونے جبکہ تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل میں آج بہت سے مقامات پر بجلی چمکنے کا بھی امکان ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ Comorin علاقے اور خلیجِ منّار سے متصل علاقے میں، 35 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھکّڑ کے ساتھ طوفان اور بادو باراں کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اِن علاقوں میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔×