بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، آج ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم کے دور دراز کے علاقوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ جموں کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں آج سے ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ اِن علاقوں میں، اس ماہ کی 22 تاریخ تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔×
Site Admin | February 17, 2025 9:59 AM | IMD weather
بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، آج ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم کے دور دراز کے علاقوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
