بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، مغربی بنگال اور سکم کے زیادہ تر حصوں میں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، مغربی راجستھان اور مشرقی اترپردیش میں اگلے دو روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔
موسمیات سے متعلق ایجنسی نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلی میں پورے ہفتے دور دور تک اور کہیں کہیں بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔IMD نے کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں چھ اور سات اگست کو بہت شدید بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ مشرقی بھارت میں پورے ہفتے گرج چمک اور بجلی کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ اروناچل پردیش میں اس مہینے کی سات تاریخ سے نو تاریخ تک دور دور تک بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔x