بھارت کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر700 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جو ایک اہم سنگ میل ہے اور اِس کے بعد بھارت عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔ 2014 سے 2024 کے درمیان گزشتہ دہائی میں ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 709 ارب ڈالر سے زیادہ رہی۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ بھارت عالمی سطح پر مقابلہ جاتی اشاریہ میں 2014 میں 71 ویں مقام سے 2018 میں 39 ویں مقام پر آگیا تھا، جس سے بنیادی ڈھانچے کے فروغ، بازار کے سائز اور اختراعی پیشرفت کا اظہار ہوتا ہے۔ بھارت آج دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور ملک تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن ہے۔ ملک نے نقل وحمل سے لے کر اختراع، سکیورٹی اور سائبر سکیورٹی جیسے شعبوں میں خاطرخواہ ترقی کی ہے۔2015 سے 2018 کے درمیان تجارت کرنے میں آسانی کے اشاریے میں 42 مقامات کی چھلانگ سے بھارت سرمایہ کاری دوست ملک بن گیا ہے۔ 2024 میں بھارت خام اسٹیل کی پیداوار کے معاملے میں چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ ملک نے موبائل فون تیار کرنے کے سلسلے میں بھی عالمی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ بھارت کا تعلیمی شعبے میں بھی نمایاں ترقی ہو رہی ہے اور ملک عالمی تعلیمی درجہ بندی میں خاطر خواہ ترقی کر رہا ہے۔ یونیورسٹیوں کی QS عالمی درجہ بندی ایشیا 2025 کی رپورٹ کے مطابق پورے ایشیا کے بہترین 100 اداروں میں بھارت کے سات ادارے ہیں۔
Site Admin | December 30, 2024 9:46 PM
بھارت کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر700 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں، جو ایک اہم سنگ میل ہے اور اِس کے بعد بھارت عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے
