بھارت کے غیر ملکی زرِ مبادلہ میں، 7 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں، 15 ارب 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 653 ارب 96کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا، جس کی وجہ سے بھارتیہ ریزرو بینک کے کرنسی تبادلے کو پچھلے ماہ تقویت ملی۔
RBI کے جاری کردہ ہفتے وار ضمنی اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں، جو غیر ملکی ذخیروں کا ایک بڑا حصہ ہوتے ہیں، 13 ارب 93 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ 557 ارب 28 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو گئے۔
پچھلے ہفتے، سونے کے ذخائر میں، ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ مجموعی طور پر 74 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت اختیار کر گئے۔
رقم نکالنے کے خصوصی حقوق میں بھی 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے یہ حقوق 18 ارب 21 کروڑ ڈالر مالیت کے ہو گئے۔ جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے مرکزی بینک پوزیشن میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 4 ارب 14 کروڑ ڈالر کی پوزیشن پر پہنچ گئے۔×