August 17, 2024 9:31 PM

printer

بھارت کے طلباء نے چین کے شہر پیچنگ میں ارضیاتی سائنس کے اولمپیاڈ میں سونے کے 3 تمغوں سمیت آٹھ تمغے جیتے ہیں

چین کے بیجنگ میں منعقدہ سترھویں بین الاقوامی ارضیاتی سائنس اولمپیاڈ میں بھارتی طلبا کی ایک ٹیم نے سونے کے 3، چاندی کے 2 اور کانسے کے 3 تمغے جیتے۔
یہ مقابلہ 8 سے 16 اگست کے دوران منعقد ہوا۔ گجرات، کیرالہ، چھتیس گڑھ اور راجستھان سے 4 ارکین پر مشتمل بھارتی طلبا کی اس ٹیم نے Earth System Project اور International Team Field Investigation کے 3 مختلف زمروں میں یہ تمغے جیتے۔ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ملک کے تعلیمی وقار کو دوبالا کرنے کیلئے ان کی ستائش کی۔ بین الاقوامی ارضیاتی سائنس اولمپیاڈ طلبا پر مرکوز پروگرام ہے جو ارضیاتی سائنس کی وزارت کی REACHOUT اسکیم کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں