بھارت کے زرِ مبادلہ میں 19 جولائی کو لگاتار تیسرے ہفتے ابھی تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو 670 ارب 86 کروڑ ڈالر ہے۔
بھارتیہ ریزرو بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اِس ہفتے کے دوران اِس ذخیرے میں چار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اِس سے پہلے کے دو ہفتوں کے دوران زرِ مبادلہ میں مجموعی طور پر 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
بھارت کے کرنٹ کھاتے کے خسارے CAD میں 2023-24 میں کمی آئی اور یہ 23 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگیا، جو مجموعی گھریلو پیداوار GDP کا اعشاریہ سات فیصد ہے۔x