September 3, 2024 9:52 PM

printer

بھارت کے ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا نے کہا ہے کہ بھارت کے سبھی کی شمولیت والے پائیدار مستقبل کیلئے مضبوط مالیاتی شعبہ اہمیت کا حامل ہے

بھارت کے ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مائیکل ڈی پاترا نے کہا ہے کہ بھارت کے سبھی کی شمولیت والے پائیدار مستقبل کیلئے مضبوط مالیاتی شعبہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سرمایے کے حصول کو آسان بنانے، لین دین کے اخراجات میں کمی لانے اور خطرات سے نمٹنے میں مضبوط مالیاتی شعبہ اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز، CII کی جانب سے آج ممبئی میں منعقدہ ’فنانسنگ 3.0“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پاترا نے بھارت کی قابلِ ذکر ترقی کی داستان پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ بھارت کا مستقبل طے کرنے میں مالیے کی اہمیت غیر متنازعہ ہے کیونکہ مالیے اور ترقی کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
ڈاکٹر پاترا نے بنیادی ڈھانچے کی فنانسنگ، چھوٹے بہت چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتوں، ہنرمندی، ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹائزیشن جیسے پانچ مخصوص شعبوں کا ذکر کیا، جن میں فنانسنگ کے ذریعے بھارت کو بڑی طاقت کے طور پر اُبھارنے میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں