بھارت کے ریزرو بینک کے جنوری 2025 کے ماہانہ بُلیٹن کے مطابق گھریلو مانگ میں دوبارہ آئی تیزی کی بدولت بھارت کی معاشی نمو، پھر سے صحتمند رجحان کی جانب لوٹنے کیلئے تیار ہے۔RBI کے ڈپٹی گورنر میکائل دیپ برت پاترا کی قیادت والی ٹیم کی جانب سے تحریر کردہ مضمون ”اسٹیٹ آف اکانومی“ کے مطابق دیہی مانگ میں تیزی کا رجحان جاری ہے جو روشن زرعی امکانات سے تقویت پاکر تصرف میں لچک کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ مضمون کے مطابق بنیادی ڈھانچے میں عوامی سرمایہ کاری کی بازیابی سے اہم شعبوں میں تیزی آسکتی ہے۔ تاہم موسم سے متعلق ہنگامی صورتحال اور عالمی سطح پر ناموافق حالات، بڑھتی لاگت کے ساتھ ملکر مینوفیکچرنگ شعبے کیلئے جوکھم پیدا کرسکتے ہیں۔
Site Admin | January 17, 2025 9:45 PM