بھارت کے ریزرو بینک کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر، 24 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں 5 اعشاریہ پانچ سات ارب ڈالرس بڑھ کر 629 اعشاریہ پانچ پانچ ارب ڈالرس ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی زر مبادلہ میں یہ اضافہ بنیادی طور پر غیر ملکی کرنسی اثاثوں، FCAs میں خاطر خواہ بڑھوتری کی بدولت ہوا ہے۔
مذکورہ ہفتے کے دوران FCA’s، 4 اعشاریہ سات پانچ ارب ڈالرس کے اضافے کے بعد 537 اعشاریہ آٹھ نو ارب ڈالرس ہوگئے ہیں۔x