آج بھارتی ریزرو بینک نے لگاتار نویں مرتبہ پالیسی ریپوریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے اِسے چھ اعشاریہ پانچ-صفر فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ Standing Deposit Facility کی شرح چھ اعشاریہ دو-پانچ فیصد، Marginal Standing Facility اور بینک شرح چھ اعشاریہ سات-پانچ فیصد برقرار رہے گی۔ اقتصادی پالیسی سے متعلق کمیٹی نے چھ ممبران میں سے چار کی اکثریت کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ترقی کی شرح کو برقرار رکھتے ہوئے افراطِ زر اہداف کے ساتھ مطابقت رکھے، اِس پر توجہ مرکوز کی جائے۔ اقتصادی پالیسی سے متعلق کمیٹی کی چھ، سات اور آٹھ اگست کو میٹنگ ہوئی اور اب اِس کی آئندہ میٹنگ اِس برس اکتوبر کی سات اور 9 تاریخ کو ہونی ہے۔×
Site Admin | August 8, 2024 2:52 PM
بھارت کے ریزرو بینک نے لگاتار 9 ویں بار ریپو ریٹ میں کوئی رد و بدل نہیں کیا ہے اور یہ بدستور ساڑھے چھ فیصد رہے گی
