ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 28, 2024 3:07 PM

printer

بھارت کے رِنچین یوڈول نے بحرین میں پہلی عالمی پیرا پومسائے ٹائکوانڈو چیمپئن شپ میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

 مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے کرگل میں Bodhkharboo علاقے کی پیرا ایتھلیٹ کھلاڑی Rinchen Youdol نے اس وقت تاریخ رقم کی، جب بحرین کے مناما میں کھیلی جارہی پہلی عالمی پیرا Poomsae Taekwondo چمپئن شپ میں انھوں نے کانسے کا تمغہ جیتا۔  سینئر خواتین زمرے، جس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے، میں 23 ملکوں کے 140 ایتھلیٹس سے مقابلہ کرتے ہوئے Rinchen نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت اور لداخ کا نام روشن کیا۔ Taekwondo میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی لداخ کی وہ پہلی ایتھلیٹ ہیں۔ ان کی اس حصولیابی سے خطے کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔

لداخ Taekwondo ایسو سی ایشن کے صدر نے لداخ کے ایل جی اور اُن سبھی لوگوں کی تعریف کی، جنھوں نے Youdoo کو اس ٹورنامنٹ میں پہنچنے میں مدد کی۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Rinchen کے اس سفر میں Cerebral Palsy  ایسو سی ایشن آف لداخ اور لداخ تائی کونڈو ایسو سی ایشن، لداخ کے گورنر ریٹائرڈ برگیڈئیر ڈاکٹر بی ڈی مشرا سمیت مقامی انتظامیہ نے مدد کی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں