ٹینس میں بھارت کے روہن بوپنا اور آسٹریلیا کے اُن کے ساتھی کھلاڑی میتھیو ایبڈن آج شام ATP فائنل 2024 میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ چھٹے درجے کی بوپنّا ایبڈن کی جوڑی کا گروپ مرحلے کا آخری میچ مردوں کے ڈبلز میں جرمنی کی جوڑی سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے سے کھیلا جائے گا۔ پہلے دو مقابلے ہارنے کے بعد بوپنّا اور ایبڈن سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہیں۔
گروپ مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کی جوڑی، اٹلی کی جوڑی سے، جبکہ دوسرے مقابلے میں کروشیا کی جوڑی سے ہار گئی تھی۔ اس دوران مردوں کے سنگلز میں Jannik Sinner پہلی پوزیشن پر جبکہ Taylor Fritz دوسرے مقام پر رہے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جو کل کھیلے جائیں گے۔×