ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 10, 2024 2:56 PM

printer

بھارت کے دفاع کے سکریٹری کل فلپائن کی راجدھانی میں بھارت-فلپائن مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

بھارت کے دفاعی سکریٹری Giridhar Aramane کل فلپائن کی راجدھانی Manila میں بھارت-فلپائن مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ فلپائن کی قومی دفاع کی وزارت میں سینئر Under سکریٹری Irineo Cruz Espino اِس میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق جناب Aramane دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں مزید استحکام پیدا کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ بھارت اور فلپائن کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی خاطر یہ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جناب Aramane کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بھارت اور فلپائن سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں