ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 2, 2024 9:28 PM

printer

بھارت کے خلاف ممبئی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ کھوکر 171 رن بنا لئے ہیں

کرکٹ میں، ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آج نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹ پر 171 رن بنائے۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 28 رن کی سبقت کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے پاس فی الحال 143 رن کی سبقت حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے Will Young نے ہاف سنچری بنائی۔ بھارت کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے چار جبکہ روی چندرن اشون نے تین وکٹ لئے۔اِس سے پہلے، بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 263 رن بنایا جس میں شبھمن گل کے 90 رن اور رشبھ پنت کے 60 رنوں کا اہم رول رہا۔ دونوں کے درمیان 114 گیندوں پر 96 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ واشنگٹن سُندر 36 گیندوں میں 38 رن بناکر آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے اعجاز پٹیل نے پانچ وکٹ لئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں