ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 15, 2025 2:52 PM

printer

بھارت کے حج کوٹے میں 2014 سے 2025 کے درمیان تقریباً 40 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے

بھارت کے 2025 کے حج کوٹے میں، اضافہ کرکے اِسے ایک لاکھ 75 ہزار کردیا گیا ہے۔ 2014 میں یہ تعداد ایک لاکھ 36 ہزار تھی۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اقلیتی امور کی وزارت نے بتایا ہے کہ وہ اصل کوٹے کے تحت اس سال ایک لاکھ 22 ہزار سے زیادہ عازمین حج کیلئے بھارت کی حج کمیٹی کے ذریعے انتظامات کررہی ہے۔وزارت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے رہنما خطوط کے مطابق پروازوں، ٹرانسپورٹ، Mina Camps، رہائش اور خدمات سمیت سبھی ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ باقی کوٹہ روایتی طور پر پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے لیے الاٹ کیا گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں