September 13, 2024 9:27 PM

printer

بھارت کے ایتھلیٹ کھلاڑی اَویناش سابلے برسلز میں آج رات 2024 کے فائنل میں پہلی بار ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے

پیرس اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے Javelin پھینکنے کے ماہر نیرج چوپڑا اور رکاوٹوں والی دوڑ کے ماہر اَویناش سابلے آج سے بلجیم کے برسلز میں شروع ہونے والے 2024 ڈائمنڈ لیگ فائنل میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ اِس برس کے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل مقابلے The Allianz Memorial Van Damme میں دونوں اعلیٰ کھلاڑی اپنے اپنے متعلقہ کھیلوں میں جیت کیلئے مقابلہ کریں گے۔ آج پہلے دن بھارتی کھلاڑی سابلے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں پہلی بار مقابلہ کریں گے۔ فی الوقت، چودھویں درجے کے سابلے کو مضبوط کھلاڑیوں کا سامنا ہے۔ کَل دوسرے دن نیرج چوپڑا Javelin پھینکنے کے کھیل میں مقابلہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں