بھارت کے انتخابی کمیشن ECI کی ٹیم ہریانہ کا دو روزہ دورہ کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والے اس دورے میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار، انتخابی کمشنروں گیانیش کمار، سُکھبیر سنگھ سَندھو اور کمیشن کے دیگر افسران کے ساتھ میٹنگز کریں گے۔
ہریانہ کے اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے کہا کہ کمیشن، ہریانہ کی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں، ضلع انتخابی افسران اور سینئر افسران کے ساتھ میٹنگز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن، پوری ریاست میں مانیٹیرنگ اور نگرانی میں اضافے کے مقصد سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کیلئے رہنما خطوط جاری کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کمیشن، چیف سکریٹری، پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دیگر انتظامی سکریٹریز اور سینئر پولیس افسران کے ساتھ اہم میٹنگز کرے گا۔