August 3, 2024 9:35 PM

printer

بھارت کے انتخابی کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ایک ٹیم آٹھ اگست سے جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچ رہی ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے

بھارت کے انتخابی کمیشن کی اعلیٰ سطح کی ایک ٹیم آٹھ اگست سے جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر یہاں پہنچ رہی ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے۔ آکاشوانی جموں کے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار اور انتخابی کمشنر گیانیش کمار اور ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو پر مشتمل مکمل کمیشن آٹھ اگست سے جموں وکشمیر کا دورہ کرے گا۔ یہ کمیشن انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سیاسی پارٹیوں اور افسران کے ساتھ میٹنگیں کرے گا۔ اس کے علاوہ انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی۔
انتخابی کمیشن نے جموں وکشمیر کے اپنے دورے کا اعلان جموں وکشمیر حکومت کو دی گئی اپنی اِس ہدایت کے دو دن بعد کیا ہے کہ وہ اپنے آبائی ضلعوں میں خدمات انجام دے رہے افسروں کا تبادلہ کردے اور اُن افسران کا بھی جو پچھلے چار برسوں کے دوران تین برسوں میں کسی ایک ہی مخصوص ضلعے میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ دس اگست کو کمیشن جموں میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا اور نئی دلّی واپس آنے سے قبل میڈیا کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے 11 دسمبر 2023 کو انتخابی کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ 30 ستمبر 2024 تک جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں