بھارت کے انتخابی کمیشن نے 9 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 12 سیٹوں کیلئے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اطلاع نامہ، اس ماہ کی 14 تاریخ کو جاری کیا جائے گا اور نامزدگی کے کاغذات، اِس ماہ کی 21 تاریخ تک داخل کئے جاسکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی اور چناؤ آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو ہوں گے۔
Site Admin | August 8, 2024 10:01 AM