ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 3, 2024 10:06 AM

printer

بھارت کے اتانو داس نے سوئٹزر لینڈکے شہر Lausanne میں سوئز اوپن انڈور تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

تیراندازی میں بھارت کے Atanu Das  نے سوئٹزرلینڈ کے Lausanne  میں جاری Swiss Open  Indoor Archery مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

اولمپیائی کھلاڑی Das نے کل سوئٹزرلینڈکے Thomas Rufer کو مردوں کے Recurve مقابلے میں 6-4 سے ہراکر کانسے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

اس سے پہلے سیمی فائنلز میں Atanu  کا سامنا فرانس Romain Fichet سے ہوا تھا، جن سے وہ 4-6 سے ہار گئے تھے۔ اسی مقابلے میں Romain نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ اٹلی کے Alessandro Paoli کو سونے کا تمغہ حاصل ہوا۔

Indoor Archery 2025 عالمی سیریز جمعہ سے شروع ہوئی ہے جس میں 31 ممالک کے 300 سے زیادہ تیر انداز حصہ لے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں