August 20, 2024 9:29 PM

printer

بھارت کی کمپنی ’پیٹرونیٹ LNG لمیٹڈ‘ اور کولمبو میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مائع قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے سری لنکا میں قائم ایک نجی کمپنی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

بھارت کی کمپنی ’پیٹرونیٹ LNG لمیٹڈ‘ اور کولمبو میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مائع قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے سری لنکا میں قائم ایک نجی کمپنی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ بجلی اور توانائی کے سری لنکا کے وزیر Kanchana Wijesekara اور بھارت کے نائب ہائی کمشنر ڈاکٹر Satyanjal پانڈے کی موجودگی میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ یہ سمجھوتہ پائیدار توانائی کی پیداوار کے تئیں اِس ملک کی کاوشوں کو اہم رفتار بخشے گا۔ مفاہمت نامے کے تحت، کولمبو کے نزدیک Kerawalapitiya کے مقام پر ایک ہزار میگاواٹ سے زیادہ صلاحیت کے ساتھ LNG پر مبنی بجلی کے پلانٹوں کی فروغ کی راہ ہموار ہوگی۔ اسی کے ساتھ ساتھ، اِس سے کوچی LNG ٹرمنل سے ایندھن کی فراہمی بھی ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب Wijesekara نے بحران کے دوران سری لنکا کی مدد کرنے کیلئے بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں