ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 18, 2024 9:38 PM

printer

بھارت کی ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھارٹی TRAI نے آج زمینی سطح سے وابستہ نشریاتی اداروں کیلئے انضباطی خاکے کے موضوع پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے

بھارت کی ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھارٹی TRAI نے آج زمینی سطح سے وابستہ نشریاتی اداروں کیلئے انضباطی خاکے کے موضوع پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے۔ حکومت سیٹلائٹ ٹیلی ویژن چینلوں کو اَپ لنک کرنے اور ڈاؤن لنک کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً رہنما خطوط جاری کرتی ہے، جس میں ٹی وی کی نشریاتی خدمات سے متعلق قواعد وضوابط ہوتے ہیں۔ مواصلات کی وزارت نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں پیشرفت نے نشریاتی اداروں کیلئے اِسے قابل قبول بنادیا ہے کہ وہ اپنے ٹیلی ویژن چینلوں کو زمینی سطح سے جڑی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے زمینی سطح پر ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹروں کو مہیا کرسکیں۔ یہ مشاورتی پیپر TRAI کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور اِس سے متعلق رائے اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک پیش کی جاسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں