August 13, 2024 9:44 PM

printer

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی نے لازمی قرار دیا ہے کہ صوتی پرموشنل کالز کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کردیں تاکہ SPAM کالز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکا جاسکے

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی TRAI نے لازمی قرار دیا ہے کہ تمام Access Service Providers، تمام غیر اندراج شدہ سینڈرس یا ٹیلی مارکیٹرس کی جانب سے صوتی پرموشنل کالز کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کردیں تاکہ SPAM کالز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکا جاسکے۔ مواصلات کی وزارت نے کہا کہ اگر کوئی غیراندراج شدہ سینڈر، تجارتی وائس کالز کیلئے اپنے ٹیلی کام وسائل کا غلط استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اُنہیں اصل Access Provider کے ذریعے دو سال تک کی مدت کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بلیک لسٹ ہونے کی مدت کے دوران، اِس طرح کے سینڈرس کو کسی بھی Access Provider کے ذریعے ٹیلی کام کے کسی طرح کے نئے وسائل الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں