ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 30, 2024 10:13 AM

printer

بھارت کی نشانے بازمنو بھاسکر اورسربجوت سنگھ آج پیرس اولمپکس میں بھارت کے دوسرے تمغے کے لیے دس میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں حصہ لیں گے۔

 

بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ آج پیرس اولمپکس میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں بھارت کیلئے دوسرا تمغہ حاصل کرنے کی خاطر مقابلہ کریں گے۔ کَل 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے کے فائنل میچ میں دونوں نے کانسے کے تمغے کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ آج دوپہر اُن کا سامنا جنوبی کوریا کے Oh Ye Jin اور Lee Wonho سے ہوگا۔

کَل کوالیفائر مقابلے میں تیسرے مقام پر آنے کے بعد فائنل میں اپنی جگہ پکی کرکے منو بھاکر ایسی پہلی بھارتی کھلاڑی بننے کی کوشش کریں گی، جس نے ایک دہائی میں کسی ایک اولمپک میں دو تمغے حاصل کئے ہوں۔

انھوں نے اِس سے پہلے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں پیرس اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی اور وہ ایسا کرنے والی پہلی بھارتی خاتون نشانے باز بن گئی ہیں۔

کَل مردوں کی ہاکی میں پول-بی کے ایک میچ میں بھارت اور ارجنٹینا کا مقابلہ ایک-ایک گول سے برابر رہا۔ اب بھارت کا اگلا میچ آئرلینڈ سے ہوگا۔

بیڈمنٹن میں لکشیہ سین نے مردوں کے سنگلز کے گروپ-ایل میچ میں بیلجیم کے کھلاڑی کو سیدھے سٹوں میں ہراکر جیت حاصل کی۔

مردوں کے ڈبلز میں ستوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں