July 25, 2024 2:32 PM | LS Gadkari NH

printer

بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی NHAI نے گرین فیلڈ کوریڈور کے طور پر پانچ ایکسپریس وے اور محدود رسائی والی22 شاہراہیں شروع کی ہیں جس کی کُل لمبائی 9 ہزار 860 کلو میٹر ہے: وزیر نتن گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج بتایا کہ بھارت کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی NHAI نے گرین فیلڈ کوریڈور کے طور پر پانچ ایکسپریس وے اور  محدود رسائی والی22  شاہراہیں شروع کی ہیں جس کی کُل لمبائی 9 ہزار 860 کلو میٹر ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جناب گڈکری نے کہا کہ ایکسپریس وے اور محدود رسائی والی شاہراہوں کی منظور اور یا تخمینہ پروجیکٹ کی لاگت چار لاکھ 19 ہزار 130 کروڑ روپے ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2022-23 میں 969 کلو میٹر قومی شاہراہ پروجیکٹ، جبکہ 2023-24 میں 612 کلو میٹر دیئے گئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اُن کی وزارت نئے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کو دیئے جانے کے عمل میں تیزی لانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مختلف سطحوں پر متعلقہ فریقوں کے ساتھ لگاتار میٹنگیں کی جارہی ہیں تاکہ منظوری دیئے جانے کے سلسلے میں کارروائی کی جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں