ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 10, 2025 9:45 PM

printer

بھارت کی صنعتی پیداوار نومبر میں پچھلے چھ مہینے میں سب سے زیادہ پانچ اعشاریہ دو فیصد درج کی گئی جو اکتوبر کی تین اعشاریہ پانچ فیصد کے مقابلے زیادہ ہے

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی صنعتی پیداوار، IIP، نومبر کے مہینے میں بڑھ کر گزشتہ 6 مہینے کی بلند ترین شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی ہے۔ بھارت کی صنعتی پیداوار کی شرح اکتوبر کے مہینے میں ساڑھے تین فیصد درج کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار کے اشاریے کے تین اہم اجزاء میں بڑھوتری کی بدولت IIP میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق نومبر کے مہینے میں مینوفیکچرنگ میں پانچ اشاریہ آٹھ فیصد، بجلی کی پیداوار میں چار اعشاریہ چار فیصد اور کانکنی کی سرگرمیوں میں ایک اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وہیں IIP شرح نمو میں نومبر 2023 کے مقابلے نومبر 2024 میں استعمال کی بنیاد پر درجہ بندی کے مطابق بنیادی اشیاء میں دو اعشاریہ سات فیصد، Capital اشیاء میں 9 فیصد، انٹر میڈیٹ اشیاء میں 5 فیصد، بنیادی ڈھانچے یا تعمیری اشیاء میں 10 فیصد، صارفین اشیاء میں 13 اعشاریہ ایک فیصد اور غیر صارف اشیاء میں صفر اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں