بھارت کی سرکردہ ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا اور شریجا اکُولا نے ITTF عالمی کپ 2025 خواتین سنگلز کا آغاز جیت کے ساتھ کی ہے۔ عالمی نمبر 3 کھلاڑی بترا نے New Caledonia کی کھلاڑی Maylis گِریٹ کو گیارہ-ایک، گیارہ-دو، سولہ-چودہ، گیارہ-چار سے افتتاحی میچ میں ہرا دیا۔ اب اُن کا اگلا مقابلہ عالمی نمبر 23 کی کھلاڑی Bruna Takahashi سے ہوگا۔
عالمی نمبر 34 کی کھلاڑی اکُولا نے اپنے افتتاحی میچ آسٹریلیا کی Constantina Psihlogios کو گیارہ-نو، گیارہ-چار، گیارہ-آٹھ، چھ-گیارہ سے ہرایا۔ اب اگلے مقابلے میں ان کا سامنا عالمی نمبر 13 کی رومانیہ کی کھلاڑی Bernadette سے ہوگا۔ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی مردوں کے سنگلز ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہا ہے۔ x