بھارت کی سرکردہ نشانے باز منو بھاکر نے آج پیرس میں موسمِ گرما کے اولمپکس میں ملک کیلئے پہلا تمغہ حاصل کیا۔ منو نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل کے فائنل مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ کارنامہ انجام دے کر منو، ایسی پہلی بھارتی خاتون بن گئی ہیں، جنہوں نے نشانے بازی میں اولمپک میڈل حاصل کیا ہے۔
مقابلے کے فوراً بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منو نے کہا کہ انھوں نے اِس سلسلے میں بہت محنت کی اور انھیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔
اسی دوران Ramita جندل نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ارجن ببوتا نے بھی مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفلز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
بیڈمنٹن میں اولمپک میں دو بار تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے مالدیپ کی فاطمہ نباحہ کو خواتین کے سنگلز کے پہلے میچ میں اکیس-نو، اکیس-چھ سے ہرایا۔ مردوں کے سنگلز میں ایچ ایس پرینوائے کا مقابلہ آج دیر گئے گروپ مرحلے میں جرمنی کے Fabian Roth سے ہوگا۔
مکّے بازی میں نکہت زریں، خواتین کے 50 کلو گرام زمرے کے تحت پری کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔
تیر اندازی میں دیپکا کماری، انکیتا بھکت اور بھجن کور کی خواتین کی ٹیم، کوارٹر فائنل میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
ٹیبل ٹینس میں منیکا بَترا اور Sreeja اکولا، خواتین کے سنگلز کے 32 ویں راؤنڈ میں داخل ہوگئی ہیں۔
البتہ سرکردہ کھلاڑی Achanta Sharath کمل، مردوں کے سنگلز کے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ انھیں Slovenia کے Deni Kozul کے ہاتھوں دو-چار سے شکست ہوئی۔
Site Admin | July 28, 2024 9:55 PM