خواتین کرکٹ میں، گجرات کے راجکوٹ میں بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تحت آج بھارت نے آئر لینڈ کو 304 رَن سے ہراکر اب تک کی سب سے بڑی جیت حاصل کی۔
بھارت نے یہ سیریز تین – صفر سے جیت لی۔ میزبان ٹیم نے 436 رَن کا ایک بڑا نشانہ دیا۔ اِس کے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 31 اوور اور چار گیندوں میں محض 131 رَن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
اِس سے پہلے خواتین کی بھارتی ٹیم نے اپنے مقررہ 50 اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 435 رَن کا ایک بڑا اسکور بناکر تاریخ رقم کی، جو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں، اُس کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
خواتین کرکٹ کی تاریخ میں، یہ چوتھا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ بھارت کیلئے دونوں سلامی بلے بازوں اِسمرتی مَندھانا اور پرتیکا Rawal نے سینچریاں بنائیں۔ Rawal نے 129 گیندوں میں 154 رَن بناکر ایک روزہ میچوں میں اپنی پہلی سینچری بنائی۔ مَندھانا نے 80 گیندوں میں 135 رَن بناکر اپنی دسویں سینچری اسکور کی، جو خواتین کرکٹ کے ایک روزہ میچوں میں سب سے تیزرفتار سینچری ہے۔ x