ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 3, 2025 9:44 AM | Isro NVs-2 Satellite

printer

بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو نے کَل بتایا ہے کہ NVS دوئم سیارچے کو، مقررہ مدار میں پہنچانے کی اُس کی کوششوں کو اُس وقت دھکا لگا جب اِسے لے جانے والے راکٹ میں آگ نہیں لگ سکی۔

بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو نے کَل بتایا ہے کہ NVS دوئم سیارچے کو، مقررہ مدار میں پہنچانے کی اُس کی کوششوں کو اُس وقت دھکا لگا جب اِسے لے جانے والے راکٹ میں آگ نہیں لگ سکی۔ NVS دوئم سیارچہ، خلا میں موجود رہ کر، سمت اور جائے وقوعہ معلوم کرنے والا بھارت کا اپنا نظام ہے۔ اِسے 29 جنوری کو GSLV-MK-2 راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ یہ سیارچہ سری ہری کوٹہ سے خلائی اسٹیشن سے بھیجا جانے والا اِسرو کا 100 واں سیارچہ ہے۔ فی الحال یہ سیارچہ زمین کے ایک ایسے مدار میں گردش کر رہا ہے، جو سمت اور جائے وقوعہ معلوم کرنے کے کام کے لیے سازگار نہیں ہے۔ اَب اِس سیارچے کو اِس کام کے لیے استعمال کرنے کے مقصد سے دوسرے طریقہئ کار تلاش کیے جا رہے ہیں۔ اِسرو نے کہا ہے کہ زمین سے اِس سیارچے کے ساتھ مواصلات کا سلسلہ قائم ہو گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں