بھارت کی خلائی تحقیق کی تنظیم اِسرو نے، اپنے جدید ترین سیارچےNVS دوئم کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔ اِس مصنوعی سیارچے کو آج آندھراپردیش میں سری ہری کوٹہ سے روانہ کیا گیا۔ زمین کے ساتھ ساتھ گردش کرنے اور سیارچے کو خلا میں لے جانے والے راکٹ GSLV-15 نے آج صبح 6 بج کر 23 منٹ پر اپنی پرواز شروع کی۔ یہ راکٹ NVS دوئم کو لے کر گیا ہے۔ اِس سیارچے کو خلا میں بھیجا جانا، اِسرو کے ذریعے طے کیا گیا ایک سنگِ میل ہے، کیونکہ سری ہری کوٹہ میں، ستیش دھون خلائی مرکز سے بھیجا جانے والا یہ 100 واں سیارچہ ہے۔
ایک رپورٹ
V/C – Sri Sai
اِسرو کے اِس اعلیٰ درجے کے راکٹ GSLV-F15 نے، NVS دوئم مصنوعی سیارچے کو، زمین کے ساتھ گردش کرنے والے مدار میں بھیجا ہے۔ اِسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے، اِس مشن کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ………………
دوسری پیڑھی کے NavIC سیارچوں کا مقصد، اِن کی بنیادی سطح پر اور زیادہ تال میل پیدا کرنا ہے۔ اِن سیارچوں کو مزید خاصیتوں سے لیس کیا گیا ہے۔