بیڈمنٹن میں بھارت کی Malvika Bansod جرمنی میں Saarbrücken کے مقام پر جاری Hylo Open 2024 کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ Malvika نے کل رات خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کی بیڈمنٹن کھلاڑی Julie Dawall کو تیئس-اکیس، اکیس-اٹھارہ سے ہرایا۔ Malvika آج خطابی مقابلے میں ڈنمارک کی ہی خاتون کھلاڑی Mia Blichfeldt کا سامنا کریں گی۔
سید مودی انٹرنیشنل BWF 2022 سپر 300 مقابلے میں پی وی سندھو کے دوسری پوزیشن پر رہنے کے بعد BWF World Tour میں Malvika دوسری بار فائنل میں پہنچی ہیں۔ x