ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 10:00 AM

printer

بھارت کی الیکٹرانکس برآمدات پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے دسمبر 2024 میں 35 فیصد سے زیادہ ہوکر تین اعشاریہ 58 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

 دسمبر 2024 میں بھارت کی الیکٹرانِکس برآمدات 35 اعشاریہ ایک ایک فیصد بڑھ کر، 3 ارب 58 کروڑ ڈالر کی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ دسمبر 2023 میں بھارت کی الیکٹرانِکس برآمدات2  ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں۔  تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ الیکٹرانکِس برآمدات میں یہ اضافہ اعلیٰ قدر کی حامل بھارتی ساز و سامان کی غیر ملکی مانگ اور گھریلو پیداوار کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ رواں مالی برس کے اپریل تا دسمبر کی مدّت میں ملک کی الیکٹرانِکس برآمدات 28 اعشاریہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 26 ارب 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ 2023-24 کی اسی مدّت کے دوران 20 ارب 3 ڈالر تھیں۔

الیکٹرانِک ساز و سامان بھارت کی برآمداتی اشیاء میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے حصے کے طور پر اُبھرا ہے، کیونکہ مرکزی سرکار کی پیداوار سے منسلک ترغیب PLI اسکیم کی کامیابی سے ملک میں نئی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں سامنے آئی ہیں۔ الیکٹرانِکس کے سیکٹر میں Apple اور Samsung جیسی سرکردہ کمپنیوں کی ملک میں پیداوار کو توسیع دینے کے سبب اسمارٹ فون کی برآمدات میں 45 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ PLI اسکیم اور حکومت کی طرف سے فوری کلیئرینس ایک بڑی کامیابی ثابت ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں