بھارت کی اسمارٹ فون کی برآمدات میں جنوری میں گزشتہ برس اِسی مہینے کے مقابلے 140 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ریکارڈ 25 ہزار کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ خاطر خواہ ترقی ٹیکنالوجی کی سرکردہ کمپنیوں ایپل اور سیمسنگ کی جانب سے بھارتی سپلائی چین کے ذریعے اپنے غیر ملکی سامان کو منگائے جانے میں تیزی کے سبب ہوئی ہے۔ موجودہ مالی برس میں اپریل سے جنوری تک اسمارٹ فون کی مجموعی برآمدات ایک اعشاریہ پانچ پانچ لاکھ کروڑ روپے رہی جو گزشتہ برس اِسی عرصے کے دوران 99 ہزار 120 کروڑ روپے تھی جس سے 56 فیصد اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔ بھارت کی الیکٹرانکس برآمدات میں یہ اضافہ خاص طور سے اسمارٹ فونز کے سلسلے میں فروغ حکومت کی پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم کے سبب ہوا ہے جس نے ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنیوں کو راغب کیا ہے۔x
Site Admin | February 17, 2025 2:24 PM
بھارت کی اسمارٹ فون کی برآمدات میں جنوری میں گزشتہ برس اِسی مہینے کے مقابلے 140 فیصد کا اضافہ ہوا ہے
