ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 26, 2025 10:08 AM | Ilo Social Security

printer

بھارت کی، گزر بسر کی یقینی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

بھارت کی، گزر بسر کی یقینی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ محنت کی بین الاقوامی تنظیمILO  کے مطابق بھارت کی گزر بسر کی یقینی فراہمی میں، جو 2021 میں 24 اعشاریہ  4 چار فیصد تھی، دوگنا ہوکر 2024 میں 48 اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی۔ گزر بسر کی یقینی فراہمی کی، ILO کی عالمی رپورٹ 2024-26 کا حوالہ دیتے ہوئے، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے، افرادی قوت میں، گزر بسر کی یقینی فراہمی کے فائدوں میں اضافے کا ذکر کیا۔

اُنھوں نے بھارت کے نوجوانوں کو، ہنرمند اور بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا اور کہا کہ اُن کی صلاحیت کا عالمی سطح پر اثر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مانڈویا، بجٹ کے بعد کے ایک سیمنار ”Investing in People“ سے خطاب کر رہے تھے۔

محنت کی مرکزی وزارت کی قیادت میں اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کا ایک جامع کام، جو بین الاقوامی محنت تنظیم کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے، اِس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی 65 فیصد آبادی کو سماجی تحفظ کے کم سے کم ایک فائدے میں شامل کرلیا گیاہے، جن میں سے 48 اعشاریہ آٹھ فیصد لوگوں کو نقد رقم کی شکل میں فائدے حاصل ہو رہے ہیں۔

جناب مانڈویا نے کہا کہ 2014 اور 2024 کے درمیان، روزگار کے 17 کروڑ دس لاکھ موقعے وضع کیے گئے، جن میں سے چار کروڑ 60 لاکھ موقعے، محض پچھلے سال وضع کیے گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح 2017-18 میں چھ فیصد تھی، جبکہ 2023-24 میں یہ کم ہوکر تین اعشاریہ  دو فیصد رہ گئی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں