یوروپی یونین، امریکہ اور مغربی ایشیا جیسے ملکوں کی بڑی مارکیٹوں میں غیرسازگار اقتصادی حالات کے باوجود پچھلے سال کے مقابلے اِس سال مئی میں بھارت کی کپڑے کی برآمدات میں 9 اعشاریہ پانچ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک رپورٹ میں بھارتی کپڑے کی صنعت کی کنفیڈریشن CITI نے بتایا کہ اِسی مدت کے دوران بھارت کی ملبوسات کی برآمدات میں 9 اعشاریہ آٹھ چار فیصد کا اضافہ بھی دیکھا گیا۔ پچھلے سال مئی کے مقابلے، مئی 2024 کے دوران کپڑے کی صنعت اور ملبوسات کی مجموعی برآمدات میں 9 اعشاریہ سات صفر فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ مئی 2024 کیلئے ملک کی مجموعی برآمدات میں 68 اعشاریہ دو نو ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اس سال اپریل-مئی کے دوران بھارت کی ٹیکسٹائل برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے چھ اعشاریہ صفر چار فیصد کا اضافہ درج کیاگیا جبکہ اسی مدت کے دوران ملبوسات کی برآمدات میں چار اعشاریہ چار چھ فیصد کا اضافہ کیا گیا۔