ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 10:36 AM | ISRO Spadex

printer

بھارت کی، خلائی تحقیق کی تنظیم اسرو آج رات سری ہری کوٹہ سے دو سیارچے خلا میں بھیجے گی۔

بھارت کی، خلائی تحقیق کی تنظیم اسرو آج رات سری ہری کوٹہ سے دو سیارچے خلا میں بھیجے گی۔ یہ سیارچے کسی مدار میں باہم مربوط اور ایک دوسرے سے الگ ہونے کی مشق پیش کریں گے۔ اِس تجربے کے بعد بھارت اِس کارنامے کو انجام دینے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔

اسرو کا راکٹ PSLV، دو سیارچوں SDX01 اور SDX02 کو 476 کلو میٹر کے ایک گول مدار میں پہنچائے گا اور جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران خلا میں Docking اور Undocking کا تجربہ پیش کرے گا، جسے SpaDEx کا نام دیا گیا ہے۔

امید ہے کہ SpaDEx مشن، خلا کی دریافت کے شعبے میں، بھارت کی مستقبل کی کوششوں کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اِس دریافت میں چاند سے، چٹّانیں اور مٹّی زمین پر لانا، مجوزہ بھارتیہ اَنترِکش اسٹیشن اور کسی خلا نورد کو چاند کی سطح پر اُتارنا شامل ہے۔

خلا میں Docking ٹیکنالوجی کی مہارت ابھی تک صرف امریکہ، روس اور چین کو حاصل ہے۔×

V/C Sudhindra

اسرو کا یہ SpaDEx مشن چاند پر بھارتی خلا نوردوں، چاند سے نمونے حاصل کرنے اور مجوزہ بھارتیہ اَنترِکش اسٹیشن کی تعمیر اور اِس کی سرگرمی جیسے بھارت کے خلائی ارادوں کے لیے لازمی ہے۔ اِس مشن کے لیے بہت سے نئے Docking نظام، سینسرز، سیارچوں کے مابین مواصلاتی رابطے تیار کیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ اِس مشن کے ذریعے بھارت دنیا کا ایسا چوتھا ملک بن جائے، جسے خلا میں Docking ٹیکنالوجی حاصل ہے۔ یہ مشن بھارت کی مستقبل کی خلائی کوششوں کے لیے نہایت اہم ہے اور یہ خلائی دریافت کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں