ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 10:15 AM | India CND Chair

printer

بھارت کو نشیلی دواؤں کے کمیشن CND کے 68ویں اجلاس کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

بھارت کو نشیلی دواؤں کے کمیشن CND کے 68ویں اجلاس کی صدارت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وِئینا میں  اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے شمبھو کمارن نے کَل CND کے صدر نشیں کا عہدہ باقاعدہ طور پر سنبھالا۔

CND نشیلی دواؤں سے متعلق معاملات پر اقوام متحدہ کا، اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے۔ اس کی ذمہ داری، نشیلے مادّوں کے عالمی چلن پر قریبی نظر رکھنا، متوازن پالیسیاں تشکیل دینے میں رکن ریاستوں کی مدد کرنا اور نشیلے مادّوں سے متعلق   بین الاقوامی سطح کے بڑے کنونشنز پر عمل درآمد کی نگرانی کرنا ہے۔

ایسا پہلی بار ہے کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے اس اہم ادارے کی صدر نشینی سونپی گئی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر بھارت کی اُبھرتی ہوئی قیادت کی اہمیت کا اظہار ہوتا ہے۔

اِس سے، کثیر ملکی مستحکم نظام کے ذریعے بین الاقوامی معاملات کو نمٹانے کے، بھارت کے عزم کا بھی اظہار    ہوتا ہے۔

صدر نشیں کے طور پر، امید کی جاتی ہے کہ بھارت، عالمی مذاکرات میں، ترقی پذیر ملکوں کے مفادات اور امکانات کو پیش کرنے میں اپنے رول کے عین مطابق، عالمی جنوب کے مفادات بھی بیان کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں