نیتی آیوگ کے CEO، بی. وی. آر. سبرامنیم نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک ایسی مثال بننے کی ضرورت ہے، جہاں انتظامی امور کے فیصلے، ڈیٹا اور پختہ جائزوں کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں۔ آج نئی دلّی میں مرکزی وزارتوں اور محکموں میں اعداد وشمار کے مشیروں کی جائزہ میٹنگ کے دوسرے دور کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈیٹا، حکومت کے ہر حصے کیلئے بہت اہم ہے اور ڈیٹا سے حاصل ہونے والے تجزیوں کی بنیاد پر فیصلے کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے اعداد وشمار میں میتھڈولوجی اور نئے طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔×
Site Admin | December 23, 2024 2:21 PM